متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 602577
ویب سائٹ سے كورسز ہیك كرنا اور اس كورس سیكھ كر كمائی كرنا؟
اگر کوئی شخص کسی ویب سائٹ سے کورسز ہیک کر تا ہے اور ان کورسز کو سیکھ کر ان کے کے ذریعے سے پیسے کماتا ہے ۔ تو کمائی حلال ہے یا حرام؟
جواب نمبر: 60257701-Feb-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 442-373/M=06/1442
جائز کورسز سیکھنا اور اُن سے جائز طریقے پر کمائی حاصل کرنا جائز ہے؛ البتہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے اور بلا اجازت کورسز ہیک کرنے سے بچنا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
ایک جی پی ڈاکٹر ہوں، یہاں ممبئی میں پریکٹس کرتاہوں، عموماً ہم لوگ جب علاج کرنا
ہمارے بس سے باہر ہوتاہے یا آپریشن وغیرہ کی نوبت آتی ہے تو ہم لوگ مریضوں کو کسی
بڑے ڈاکٹر یا ہاسپٹل یا نرسنگ ہوم کو ریفر کردیتے ہیں۔ اس کے بعد یہاں ایک رواج یہ
ہے کہ جس ڈاکٹر سے وہ مریض علاج کرواتاہے وہ ہم کو تیس سے پچیس فیصد کا کمیشن
دیتاہے، یہاں پر یہ بات بہت عام ہے۔اکثریت ڈاکٹروں کی یہ کمیشن لیتی ہے جس کو عام
زبان میں کٹ کہتے ہیں۔ اس کے متعلق تفصیل سے بتائیں کیا یہ رقم جائز ہے؟ کچھ لوگوں
نے کچھ حالت میں اس کو درست قرار دیا ہے، لیکن دل مطمئن نہیں ہے۔ برائے کرم مفصل
جواب ارسال فرماکر مشکور فرمائیں۔
مفتی صاحب میں ایک فیکٹری میں بطور ایکسپورٹ
مینیجر کے کام کرتاہوں۔ دوسال پہلے میری ملاقات ایک کارگو کمپنی والوں سے ہوئی اور
انھوں نے مجھ کو پیشکش کی کہ اگر میں ان کو اپنی فیکٹری کاکسٹم کلیرنس کا کام
دلادوں تو وہ مجھ کو اس کا کمیشن ادا کریں گے۔میں نے اپنے جنرل مینیجر سے بات کی
اور وہ لوگ اپنا کاروبار اس کارگو کمپنی کو دینے پر تیار ہوگئے لیکن میں نے ان کو
اپنے معاہدہ کے بارے میں نہیں بتایا۔ مجھے میرا کمیشن ملتاہے۔ اس کے بعد میں نے ایک
مفتی صاحب نے مجھ سے کہا کہ یہ درست نہیں ہے اس لیے میں نے کمیشن لینا چھوڑ دیا۔
پندرہ مہینہ کے بعد ہمارے ڈائریکٹر نے ہماری کمپنی کا تمام سامان بھیجنے کا کام اسی
کارگو کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا اور مجھے ہدایت دی کہ میں کسی او رکمپنی کو
سامان نہ دوں۔ ہمارا ایک ڈائریکٹر ان کا کیش چیک کرتاہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ
کیا میں اس وقت اس کارگو کمپنی سے اپنا کمیشن لے سکتاہوں؟میں نے اس کارگو کمپنی کے
کے چیئرمین سے کہا ہے کہ اگر وہ لوگ مجھے میرا کمیشن بطور رشوت کے دیں گے تو میں
نہیں لوں گا اور یہ ہمارے ڈائریکٹر کا فیصلہ ہے کہ میں آپ کو تمام کام دوں او رمیں
اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتاہوں۔ میں کسی اور کویہ کام نہیں دے سکتاہوں۔ برائے کرم
وضاحت فرماویں کہ کیا کمیشن لینا جائز ہے، میں اس کمیشن کے بارے میں اپنے ڈائریکٹر
سے نہیں بتاتاہوں؟
میں ایک سوفٹ ویئر ٹیسٹر(سوفٹ ویئر کی جانچ کرنے والا) ہوں۔ میں چنئی میں ایک سوفٹ ویئر کمپنی میں کام کررہا ہوں۔ میری کمپنی بہت سارے سوفٹ ویئر پروگرام کو تیار کرتی ہے اور جانچ کرتی ہے بہت ساری کمپنیوں کے لیے جیسے: بینکنگ سوفٹ ویئر پروگرام، حفظان صحت سوفٹ ویئر پروگرام، انشورنس سوفٹ ویئر پروگرام، ٹیلی کام سوفٹ ویئر پروگرام، ہاسپٹل سوفٹ ویئر پروگرام وغیرہ۔ میں جانچ شعبہ میں کام کرتا ہوں، جہاں میں حفظان صحت کے شعبہ میں حفظان صحت سوفٹ ویئر پروگرام کی جانچ کرتاہوں۔سب سے پہلے میں آپ کو ہیلتھ کیئر (حفظان صحت)کے بارے میں بتادوں۔۔۔؟؟
1740 مناظرشری رام سٹی فائنانس میں جاب کرنا جائزہےکیا؟
2887 مناظرجوا کیا ہے خاص طو رپر کرکٹ میچ میں؟ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ ہم میچ بھی کھیلیں اور جوا بھی نہ ہو؟
8692 مناظر