• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147269

    عنوان: كیا پلاسٹک سرجری جائز ہے؟

    سوال: کیا اسلام میں عورت کے لیے پلاسٹک سرجری جائز ہے؟ جیسے کہ چھاتی شادی کے بعد اور بچے ہونے کے بعد بالکل ختم ہوگئی ہو۔ شادی کے پہلے چھاتی ٹھیک تھی، لیکن جب بچے بھی ہوئے تو پھر اتنی بدل گئی کہ لگتا ہے چھاتی نہیں رہی، کیا اپنے شوہر کے لیے جائز ہے؟ اور کس وقت جائز ہے؟ ابھی عورت کی عمر بھی کافی چھوٹی ہے۔ آپ مجھے برائے مہربانی مسئلہ کا حل بتادیں بہت ساری عورتیں اس مسئلہ کو لے کر پریشان ہیں۔

    جواب نمبر: 147269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 359-460/M=4/1438

    عورت کی چھاتی بدل گئی ہے تو اس کو معتاد اور عمومی ہیئت کے مطابق کرنے کے لیے کسی ماہر حکیم یا ڈاکٹر کے مشورے سے کوئی مفید دوا استعمال کی جاسکتی ہے، پلاسٹک سرجری سے احتراز کرے۔ پلاسٹک سرجری حرام وناجائز لمس ونظر (چھونے، دیکھنے) پر مشتمل ہو تو ناجائز ہے۔

    --------------------------------

    جواب درست ہے پلاسٹک سرجری میں اگر دوسرے انسان کے جسم کا گوشت لیا جائے تو یہ مستقل ناجائز امر ہے۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند