• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 36858

    عنوان: داڑھی

    سوال: داڑھی گلے کی طرف سے کتنی کاٹ سکتے ہیں ؟ اور داڑھی کہاں سے کہاں تک ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 36858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 523-256/L=4/1433 ڈاڑھی اس ہڈی پر اگے بال کو کہتے ہیں جس پر دانت ہوتے ہیں، ایک کان سے دوسرے کان تک جو داڑھ کی ہڈی ہے اس پر اگنے والے تمام بال داڑھی میں داخل ہیں۔ اس کو چھوڑکر رخسار کے بالوں یا گلے کی طرف سے بالوں کے کاٹنے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند