متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 49739
جواب نمبر: 49739
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 94-111/N=2/1435-U (۱، ۲) اگر کسی شیمپو یا صابن وغیرہ کے متعلق اس بات کی تحقیق ہوجائے کہ اس میں کسی حرام جانور کی چربی وغیرہ یا حلال جانور کا کوئی حرام جزو یا انگور یا کھجور سے تیار شدہ الکحل ملایا گیا ہے اور ماہیت کا انقلاب نہیں ہوا تو اس کا استعمال جائز نہیں ورنہ گنجائش ہے، اور اگر کوئی ایسی مشکوک چیزوں کے استعمال سے بچے تو یہ تقوی وپرہیزگاری کی بات ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند