• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37242

    عنوان: مسئلہ یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام پر جو ویڈیوز بنائی گئی ہیں اور آج کل انٹرنٹ پر چل رہی ہیں، ان کے دیکھنے کے بارے میں شرعی حیثیت کیا ہے؟

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام پر جو ویڈیوز بنائی گئی ہیں اور آج کل انٹرنٹ پر چل رہی ہیں، ان کے دیکھنے کے بارے میں شرعی حیثیت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 37242

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 517=307-3/1433 ناجائز ہے نہ خود دیکھیں اور نہ دوسروں کو دکھلائیں، بلکہ ضائع کردیں یہ حضرات انبیائے کرام علیہم الصلاة والسلام کی شان میں انتہائی گستاخی اور بے ادبی کا عمل ہے، اور شان انبیاء میں گستاخی اور بے ادبی کا موجب حبطِ اعمال ہونا قرآن پاک میں مصرح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند