• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42162

    عنوان: گوگل ایڈسنس

    سوال: آج کل نیٹ پر گوگل ایڈس اشتہار-کے ذریعہ کما تے ہیں اور اس سے کافی آمدنی بھی ہو جاتی ھے۔لیکن ہم نے سنا ہے کہ بسا اوقات گوگل والے غیر شرعی اشتہار مثلابینک کاری ،سودی نظام اور بائبل کے ایڈ لگا دیتے ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ کیا گوگل ایڈس سے حاصل شدہ کمائی حلال ہے؟ اور اگر نہیں تو برائے کرم اس کے صحیح طریقہ کار کو واضح کر دیں کیونکہ آج کل یہ کام بہت ہو رہا ہے ، اگر صحیح صورت حال سامنے آجائے گی تو ہمیں دوسروں کو بتانے میں بھی سہولت ہوگی۔ اور ایک درخواست ساتھ میں یہ بھی ہے کہ گوگل ایڈس کے نظام کو مد نظر رکھتے ہوئے جواب دیا جائے کیونکہ اس سے صحیح بات کا اندازہ ہو سکے گا۔ مستفتی:ایڈمن آف اقرا تجوید القرآن

    جواب نمبر: 42162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 34-7/L=2/1434 اگر آپ اپنی ویب سائٹ پر گوگل کے ایسے اشتہارات شائع کرتے ہیں جن میں از روئے شرع کوئی خرابی نہیں ہے تو آپ کی کمائی جائز ہوگی، گوگل سے اشتہارات کے انتخاب میں آپ کو اس امر کا لحاظ رکھنا ضروری ہوگا کہ آپ صرف ایسے ہی اشتہارات لیں جو شریعت کے معیار پر پورے اترتے ہوں تاہم اگر ان اشتہارات میں کوئی ناجائز اشتہار آجائے تو آپ جلد از جلد اس کو ہٹادیں اور اس سے حاصل شدہ آمدنی کا حصہ صدقہ کردیں۔ لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علی صاحبہ (شامي: ۹/۵۵۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند