• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601925

    عنوان:

    پوتے کا دادی کے گھٹنے کی مالش کرنا؟

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں؟ زید کی دادی کی عمر 78سال کی ہے اور ان کے گھٹنوں میں دردکی وجہ سے ان کے گھٹنوں کی مالش کرنی پڑتی ہے اور زید کے والد والدہ اور چچی عمر رسید ہونے کی وجہ سے اپنے ساس یا ماں کے گھٹنوں کی مالش نہیں کرپارہے ہیں زید کی ایک بہن بھی تھی جو شادی کے بعد انپے گھر چلی گئی اوپر بتائے گئے وجوہات کی بنا پر کیا زید اپنی دادی کی مالش کرسکتا ہے ؟جب کہ مالش کرنے میں ستر کا کچھ حصہ کھولنا پڑتا ہے اس صورت میں کیا زید اپنی دادی کے گھٹنوں کی مالش کرسکتا ہے یا نہیں ؟ اور اسی طرح بیٹا اپنی ماں کی خدمت کے دوران ماں کے پیشاب پاخانہ کی صفائی اور نہلانے کی کیا صورت ہوسکتی ہے اور اس عمل میں حضرت اویس قرنی رحمت اللہ علیہ کا کیا طرز عمل تھا ؟

    جواب نمبر: 601925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:361-223t/sd=1/1443

     گھٹنا ستر میں داخل ہے، لہٰذا پوتے کے لیے دادی کے گھٹنے کی مالش کرنا درست نہیں ہے۔

    (۲) صورت مسئولہ میں اصل حکم یہ ہے کہ بیمار والدہ کو پیشاب پاخانہ کرانے کی ذمہ داری ان کے شوہر اٹھائیں اور اگر شوہر نہ ہو تو کوئی عورت استنجا کرائے اور اگر کوئی عورت دستیاب نہ ہو تو بیٹے کو استنجا کرانے کی شرعاً اجازت نہیں۔ اس صورت میں استنجا (پاکی کا حکم) ساقط ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند