• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5059

    عنوان:

    میں انڈیا کا رہنے والا ہوں اور دبئی میں نوکری کررہا ہوں۔ میں روزانہ کمپنی کے بس کے ذریعہ آفس جاتا ہوں، میرے ساتھ سفر کرنے والے زیادہ تر لوگ غیر مسلم ہیں، سفر کے دوران بس میں گانے بجائے جاتے ہیں، مجھے اس سے خفگی ہوتی ہے۔ میں اپنے آپ کو گانا سننے سے کیسے بچا سکتا ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5059

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 852=998/ ب

    گانا بجانا اورسننا حرام ہے اس سے بچنا چاہیے، اور اگر قدرت ہو تو اس کو روکنا چاہیے ورنہ اس کو برا سمجھ کر اس سے اعراض کرنا چاہیے، اور اگر ہوسکے تواپنا سفر دیگر ذرائع سے کرلیجئے، اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو پھر کسی طرح مثلاً : ایئر فون لگاکر کان بند کرلیجئے، گانا بجنے کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کان میں انگلی ڈال لیا کرتے تھے۔ وفی البزازیة : استماع صوت الملاہي کضرب قصب ونحوہ حرام لقولہ علیہ السلام: استماع الملاہي معصیة والجلوس علیہا فسق والتلذد بہا کفر․․․․․․فالواجب کل الواجب أن یجتنب کي لا یسمع لما رُوي أنہ علیہ السلام: دخل اصبعہ في أذنہ عند سماعہ (شامی: ج:۹، ص:۵۰۴)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند