• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 14501

    عنوان:

    میں نے FA پاس کیا ہے، بے روزگار ہوں ایک آدمی مجھ سے کہہ رہا ہے کہ مجھے پچاس ہزار روپیہ دو میں آپ کو گورنمنٹ کی نوکری دلوادوں گا، کیا میں اس کو پیسہ دے دوں یا یہ پیسے دینا رشوت اور حرام ہے؟ رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14501

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1208=1208/م

    اس میں شبہ نہیں کہ گورنمنٹ کی نوکری حاصل کرنے کے لیے پچاس ہزار روپئے دینا رشوت ہے، اگر آپ اس لعنت سے بچیں، اور بلارشوت کے نوکری یا کوئی دوسرا حلال ذریعہ معاش تلاش کرلیں، تو اس کے بہتر ہونے میں بھی کلام نہیں، لیکن شدید مجبوری کا سامنا ہو، تو گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند