• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 8788

    عنوان:

    کمپیوٹر اور ٹی وی میں کیا فرق ہے؟ جب کہ ٹی وی کو حرام کہا جاتاہے اور کمپیوٹر سب کے استعمال میں ہے، مدارس میں بھی؟

    سوال:

    کمپیوٹر اور ٹی وی میں کیا فرق ہے؟ جب کہ ٹی وی کو حرام کہا جاتاہے اور کمپیوٹر سب کے استعمال میں ہے، مدارس میں بھی؟

    جواب نمبر: 8788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2197=1791/ب

     

    کمپیوٹر اور ٹی وی میں فرق اختیار کا ہے، کہ ٹی وی میں آدمی اپنے اختیار سے جو پروگرام چاہے نہیں چلاسکتا، بلکہ چینل کی طرف سے مقرر کردہ پروگرام ہی چلا سکتا ہے، جب کہ کمپیوٹر میں پروگرام لوڈ کرانے اور اسے چلانے میں مختار ہے، اب اگر فحش اورغلط پروگرام دیکھتا ہے تو گناہ گار ہوگا اوراگر صحیح و جائز چلاتا ہے تو درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند