• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600024

    عنوان: كسی كمپنی كا فیصد پر اجرت دینا

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میں دوبئی میں ایک ٹیکسی کمپنی کے ساتھ کمیشن پر کام کرتا ہو ں یعنی اگر ہم روزانہ تین سو پچاس درہم بنا تے ہیں تو کمپنی ہمیں 35 فیصد کمیشن دیتا ہے اور اگر روزانہ تین سو درہم بناتے ہیں تو کمپنی والے 30 فیصد کمیشن دیتا ہے گاڑی کے مرمت کا خرچہ یعنی ٹائر تبدیل کرنا انجن آئل وغیرہ کمپنی پے payکرتی ہے ، پٹرول کا خرچہ 80 فیصد تقریباً ڈرائیوار کے آمدنی سے کٹوتی کرتی ہے اور 20 فیصد کمپنی پیسہ دیتی ہے ۔مفتی صاحب کیا شرعی اعتبار سے اس نوکری کی تنحواہ حلال ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 600024

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:42-200/sd=4/1442

     مذکورہ صورت اجارے میں شرط فاسد اور اجرت کی جہالت کی وجہ سے ناجائز ہے، کمپنی کی طرف سے ایک اجرت متعین ہونا ضروری ہے ۔        


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند