• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 8816

    عنوان:

    میں جب بھی خالی ہوتا ہوں یا کوئی کام کرتا ہوں تو میرے دماغ میں اللہ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خراب خراب خیال آتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ مجھے یہ خیال نہ آئیں، لیکن پھر بھی پتہ نہیں کیسے آجاتے ہیں ۔ میں ان باتوں کی وجہ سے بہت تنگ ہوگیاہوں ۔پتہ نہیں شاید میرا ایمان صحیح بھی ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8816

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1419=1188/ل

    غالباً آپ قرآن کی تلاوت سے لاپرواہی برت رہے ہیں، آپ کم ازکم ایک پارہ کی تلاوت روزانہ کیا کریں اور اس کو ہمیشہ کا معمول بنالیں اور قریب میں اگر کوئی متبع سنت بزرگ ہوں تو ان کی خدمت میں حاضری دیا کریں اورجب بھی وقت ملے چلہ چار مہینے کے لیے جماعت میں جایا کریں، ان شاء اللہ یہ وساوس بہت جلد ختم ہوجائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند