• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 152055

    عنوان: کسی چیز کے حلال و حرام پتہ كرنے كا طریقہ كیا ہے؟

    سوال: کسی چیز کے حلال ہونے کے لیے اجزاء (ingredients) کے ساتھ ساتھ مالیاتی انویسٹمنٹ کا حلال ہونا ضروری ہے کیا؟ ہم جب کوئی چیز خریدتے ہیں تو ہمیں اس کے اجزاء کی لسٹ دیکھتے ہی پتا چل جاتا ہے، لیکن مالیاتی انویسٹمنٹ کی معلومات نہیں دیکھ پاتے ہیں، ہم کیا کریں؟ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

    جواب نمبر: 152055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1013-1398/B=1/1439

    کسی چیز کے حلال و حرام کا پتہ صحیح طریقہ سے جب ہی معلوم ہوگا کہ جہاں وہ چیز بنتی ہے وہاں جاکر آنکھوں سے مشاہدہ کیا جائے ہر جزء کی تحقیق کی جائے اگر تفصیلی مشاہدہ کے بعد کوئی حرام یا ناپاک چیز اس میں شامل نہیں ہے تو وہ حلال ہے۔ عینی مشاہدہ مبصرین کا سب سے بڑی دلیل ہے۔

    اگر کسی غیر مسلم کمپنی سے لیا ہے تو کسی تحقیق کی ضرورت نہیں، اور اگر مسلم کمپنی سے لیا ہے تو بھی ہمیں کھود کرید کی ضرورت نہیں ہے اور اگر شک شبہ ہو تو تحقیق کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند