• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600799

    عنوان:

    ایسی جگہ ملازمت كرنا جہاں حلال كے علاوہ حرام جیزوں كو بھی بیچا جاتا ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میں پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہوں، کچھ مہینے قبل شادی کے بعد پاکستان سے برطانیہ آیا، یہاں پر اپنی فیلڈ کی ملازمت کی تلاش شروع کی، لیکن ابھی نہیں ملی، مجبوری کی حالت میں ایک غیر مسلم دکان میں پر سیل اسسٹنٹ کی نوکری کرریا ہوں، یہاں پر کھانے پینے کی حلال چیزوں کے علاوہ شراب، لوٹری، اور سور کا گوشت بھی بیچا جاتاہے ، اور اسٹورپر کام کرنے والوں کو شراب ایک جگہ سے دوسری جگہ رکھنی بھی پڑتی ہے، اور کاؤنٹر پر بھی کھڑے ہونا پڑتاہے اور شراب کے خریداروں کو شراب بیچنی بھی پڑتی ہے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 600799

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 138-104/M=03/1442

     شراب و سور کا گوشت شریعت میں حرام و نجس ہیں، ان چیزوں کو بیچنا ایک جگہ سے دوسری جگہ اٹھاکر رکھنا، گراہکوں کو پیش کرنا وغیرہ کا کام بھی ناجائز و حرام ہے اگر آپ سے متعلقہ کاموں میں مذکورہ کام بھی شامل ہے تو اپنی موجودہ نوکری کو چھوڑنے کی فکر کریں، جائز و حلال کام کی تلاش جاری رکھیں، جائز کام ملتے ہی موجودہ کام ترک کردیں اور توبہ استغفار بھی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند