• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174250

    عنوان: باجماعت نماز ادا نہ کرنے پر طلبہ سے مالی جرمانہ وصول کرنا

    سوال: ۱- مدرسہ میں اگر طلباء قانون کی خلاف ورزی کریں تو کیا ان سے فائن (جرمانہ پیسہوں) میں وصول کرنا جائز ہے۔ اور اگر جائز ہے تو اس کو مدرسہ کے اخراجات میں صرف کرنا کیسا ہے؟ ۲- اگر مدرسہ کے طلباء فرض نماز باجماعت ادا نہ کریں تو کیا بطورِ سزا ان سے فائن لے سکتے ہیں؟ مثلا ہر نماز جو باجماعت ہو اس کے لئے دو پاوند دینا لازم ہوگا، اور اگر بچہ نابالغ ہو تو اس کا کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 174250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 240-175/B=03/1441

    قانونِ مدرسہ کی خلاف ورزی کرنے پر ، یا باجماعت نماز ادا نہ کرنے پر طلبہ سے مالی جرمانہ وصول کرنا شرعاً احناف کے یہاں درست نہیں، یہ جرمانہ کی رقم مدرسہ کے اخراجات میں صرف کرنا بھی جائز نہیں۔ جس قدر رقم طلبہ سے جرمانہ میں وصول کی گئی ہے انہیں طلبہ کو دینا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند