• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 6362

    عنوان:

    مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کچھ بچوں اور بڑوں کی زبان منھ کی نچلی جگہ سے ایک جھلی کی مدد سے (جسے تندوہ بھی کہتے ہیں) چپکی ہوئی یا جڑی ہوئی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے کھانے پینیاور بات چیت وغیرہ میں مشکلات ہوتی ہیں۔ خاص طور پر بچوں میں توتلا پن بھی اس کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹرحضرات ایک چھوٹا سا آپریشن تجویز کرتے ہیں جس میں تندوہ کو زبان سے چھوٹا سا کٹ لگا کرطبعی حالت پر لے آیا جاتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا بچوں اور بڑوں کے لیے ایسا آپریشن کروانا صحیح ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 792=730/ ل

    اگر کسی شخص میں یہ بات پائی جائے اور واقعی اس کو کھانے پینے اور بات چیت وغیرہ میں اس کو پریشانی ہوتی ہو تو اس کے لیے آپریشن کرانے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند