• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601384

    عنوان:

    وزن گھٹانے كے لیے احتیاط كے ساتھ جم میں جانا كیسا ہے؟

    سوال:

    میرا وزن کافی بڑھ گیاہے جس کی وجہ سے بہت سی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، میرے گھر کے پاس دو جم ہیں، لیکن دونوں میں عورت مرد ایک ساتھ آتے ہیں، جانکاری لینے کے بعد پتا چلا کہ عورتیں ایک مخصوص وقت میں عموماً نہیں ہوتیں، اگر پوری کوشش کی جائے اور اس کا خیال رکھا جائے کہ کسی عورت پر نگاہ نہ پڑے تو کیااس جم میں جاناجائز ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 601384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:295-257/sd=5/1442

     صورت مسئولہ میں احتیاط اسی میں ہے کہ ورزش کے لیے ایسے جم کا انتخاب کریں جہاں بے پردگی اور دوسرے خلاف شرع امور سے حفاظت رہے، اور کسی طرح کے فتنے کا اندیشہ نہ ہو، جس جگہ غیرمحرم عورتوں سے اختلاط کا اندیشہ ہو وہاں ورزش کے لیے جانا فتنے سے خالی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند