• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 28939

    عنوان: میں جس کمپنی میں کام کرتاہوں وہ مینوفیکچرنگ کمپنی ہے ۔ اس کمپنی نے بہت سے بینک سے لون لیا ہے اور اس پر بینک کو سود دیتی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ میں اس میں بحیثیت اکاؤ نٹینٹ کا کام کرتاہو ں، سارا حساب کا کام ہے ، اس میں مارک یوپی کیلکولیشن بھی ہے۔ کمپنی سود پر کام کرتی ہے تو کیا ہمیں جو تنخواہ ملتی ہے وہ حلال ہے نہیں ؟

    سوال: میں جس کمپنی میں کام کرتاہوں وہ مینوفیکچرنگ کمپنی ہے ۔ اس کمپنی نے بہت سے بینک سے لون لیا ہے اور اس پر بینک کو سود دیتی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ میں اس میں بحیثیت اکاؤ نٹینٹ کا کام کرتاہو ں، سارا حساب کا کام ہے ، اس میں مارک یوپی کیلکولیشن بھی ہے۔ کمپنی سود پر کام کرتی ہے تو کیا ہمیں جو تنخواہ ملتی ہے وہ حلال ہے نہیں ؟

    جواب نمبر: 28939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 167=136-2/1432

    اگر آپ بحیثیت اکاوٴنٹینٹ کام کرتے ہیں تو آپ کی ملازمت پر حرام ہونے کا حکم نہیں ہے اور نہ ہی آمدنی پر حرام ہونے کا حکم ہے۔ البتہ چونکہ آپ کو سودی حساب وکتاب بھی لکھنا پڑتا ہے اس لیے یہ ملازمت بہتر نہیں ہے، اگر آپ کو کوئی اور جائز بے غبار ملازمت مل جائے تو اس کو ترک کردیں، یہی احوط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند