• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 13178

    عنوان:

    فتوی آئی ڈی 12006(/466=658ل) میں آپ نے فتاوی قاضی خان کے حوالے سے لکھا ہے کہ گانے سے لذت حاصل کرنا کفریات میں سے ہے، تو کیا گانے سننے سے انسان کافر ہوجاتاہے؟

    سوال:

    فتوی آئی ڈی 12006(/466=658ل) میں آپ نے فتاوی قاضی خان کے حوالے سے لکھا ہے کہ گانے سے لذت حاصل کرنا کفریات میں سے ہے، تو کیا گانے سننے سے انسان کافر ہوجاتاہے؟

    جواب نمبر: 13178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 835=645/ل

    کفریات میں سے ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یہ کافروں جیسا عمل ہے، یا کفران نعمت ہے، یا اس سے مراد وہ شخص ہے جو گانے بجانے کو حلال سمجھ کر کرتا ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند