• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 19984

    عنوان:

     میرے ایک دوست ہیں جو رانچی میں رہتے ہیں ان کا نام شعیب عالم ہے وہ ماڈلنگ شو کرنا چاہتے ہیں، جس میں فلمی ماڈل اور فلمی گویاّ بلانا چاہتے ہیں۔ ماڈلنگ لڑکا اور لڑکی دونوں کاشو کرنا چاہتے ہیں اور پانچ لاکھ کمانا چاہتے ہیں۔ کیا ایسا کمانا جائز ہے یا نہیں؟ ماڈلنگ شو ویسے جسم کی نمائش ہوتی ہے لڑکی لڑکا دونوں ساتھ رہتے ہیں ایسا کرنا جائز ہوگا؟ میرے سوال کا جواب جلد دیجئے گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 19984

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 334=272-3/1431

    ماڈلنگ شو، جس میں لڑکا لڑکی اسٹیج پر آکر لوگوں کے سامنے اپنے جسم کی نمائش کرتے ہیں، یہ بیہودہ اور لغو حرکت ہونے کے ساتھ دیگر مفاسد شرعیہ پر مشتمل ہے، مثلاً اس میں عورت کے بے پردہ اور باریک کپڑے پہن کر -جس سے جسم کے خد وخال نظر آتے ہیں- نمائش کرنا پایا جاتا ہے جس کے متعلق حدیث میں آیا ہے کہ ایسی عورتیں جنت کی خوشبوں سے بھی محروم ہوں گی: ?عن أبي ہریرة قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: نساء کاسیات عاریات ممیلات مائلات روٴوسہن کأسنمة البخت المائلة لا یدخلن الجنة ولا یجدن ریحھا، وإنّ ریحھہا لیوجد من مسیرة کذا وکذا? (مسلم شریف: ۲/ ۲۰۵، باب النساء الکاسیات العاریات إلخ) مزید برآں یہ کہ اس میں لڑکی لڑکا کا اختلاط ہوتا ہے جو ہلاکت کی راہ پر لے جانے والا ہے، اس لیے مذکورہ وجوہات کی بنا پر ایسے شو کا منعقد کرنا شیطان کی اعانت اور ناجائز و حرام ہے۔ اسے کمائی کا ذریعہ بنانا بھی حرام ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند