• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 66631

    عنوان: اگر میں ڈیوٹی کے بعد باہر پارٹ ٹائم نوکری کروں جس کا علم کمپنی کو نہیں ہے تو یہ کمایا ہوا پیسہ حرام ہوگا یا حلال ؟

    سوال: میرا یہ سوال ہے آپ سے کہ میں سعودی عرب میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں ، اگر میں ڈیوٹی کے بعد باہر پارٹ ٹائم نوکری کروں جس کا علم کمپنی کو نہیں ہے تو یہ کمایا ہوا پیسہ حرام ہوگا یا حلال ؟

    جواب نمبر: 66631

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 792-679/D=11/1437 پارٹ ٹائم کام کرکے جو پیسے کمائے گئے وہ ناجائز اور حرام نہیں ہوئے بلکہ اگر جائز کام کیا گیا ہے تو معاوضہ حلال ہے البتہ سعودی عرب میں پارٹ ٹائم کام کرنا اگر ممنوع یا جرم ہو یا اسی طرح اگر کمپنی سے آپ کا کوئی معاہدہ ہوا ہو کہ ہم پارٹ ٹائم کام نہیں کریں گے تو ان دونوں صورتوں میں قانون کی یا معاہدہ کی خلاف ورزی سخت گناہ ہوگا اور کبھی گرفت میں آجانے سے عزت اور مال کے نقصان کا اندیشہ ہے اس لیے یہ عمل قابل احتراز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند