• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600279

    عنوان: ایزی پیسہ اور جاز کیش کے كے بجائے اپنے اكاؤنٹ سے ریچارج كرنا؟

    سوال:

    میں ایک کمپنی میں اکاونٹنٹ کی جاب کرتا ہوں، ان کو ڈیلی پیسے ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعہ بھیجنے ہوتے ہیں جس پہ دوکان والا 1000 بھیجنے پہ 10 روپے لیتا ہے کیا میں دوکان والے کے بجائے خود ٹرانسفر کروں اپنے اکاؤنٹ سے تو کیا 1000 پہ 10 روپے میں خود رکھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 600279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:136-156/L=3/1442

     اگر آپ کو آپ کے مالک کی طرف سے صراحتاً یا دلالتا اپنے اکاؤنٹ سے بھی پیسے ٹرانسفر کرنے کی اجازت ہو تو پھر اپنے اکاؤنٹ سے پیسے ٹرانسفر کرکے اس پر اجرت لینے کی گنجائش ہوگی؛ لیکن اگرکمپنی کی طرف سے اس کی اجازت نہیں ہے اور آپ اس بات کے پابند ہیں کہ مخصوص ایپ یا خاص دوکان ہی سے پیسے ٹرانسفر کریں، تو اب معاہدہ اور شرط کی خلاف ورزی کرنے کی ہر گز گنجائش نہ ہوگی؛لأن المسلمین علی شروطہم.


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند