• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42856

    عنوان: غیبت

    سوال: ۱۔ اگر بیوی نے کسی کے بارے میں نام لے کر کہا کہ وہ و لڑکی اسکا مذاق اڑاتی ہے یا اسکی نقل اتارتی ہے ، تو کیا یہ بھی غیبت ہے ؟ ۲۔ اگر ماں یا بہن نے چھوٹے بھائی کو بتایا کہ تمہارا بڑا بھائی تمہیں گالی دے رہا تھا یا تمہارے باریمیں کچھ غلط بول رہا تھا تو ماں یا بہن کا ایسا کہنا بھی غیبت ہے؟ ۳.کسی نے مجھے برا کہا ، میرا مذاق اڑایا ، یہ بات دوسروں کو بتانا غیبت ہے؟

    جواب نمبر: 42856

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 27-31/N=2/1434 (۱) تا (۳) کسی جائز مقصد کے بغیر محض دل کی بھڑاس نکالنے کی خاطر کسی مسلمان کا برائی کے ساتھ ہروہ تذکرہ شرعاً غیبت ہے جو اس کے لیے معلوم ہونے پر ناگواری کا باعث ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند