• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 40998

    عنوان: کیبل ٹی وی کی کمائ کے بارے میں

    سوال: معلوم کرنا ہے کہ کیبل ٹی وی جس سے گھر کے ٹی وی پر چینل آتے ہیں۔ اس کی کمائی حرام ہے یا حلال،جائز ہے یا نا جائز؟ اس کمائی سے مسجد و مدرسہ بنوانا یا ان میں رقم دینا یا مسجد و مدرسہ کے لوگوں کا جانتے ہوے بھی اس کمائی کا پیسہ لینا کیسا ہے؟اور کیا اس رقم میں سے زکات نکالی جاسکتی ہے؟کیا اسکا ثواب ملیگا؟کیا اس رقم سے حج و قربانی کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 40998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1374-876/L=10/1433 اگر کیبل کا استعمال صرف ٹی وی چینل کے لیے ہی ہوتا ہے اس کا استعمال کسی اور جائز ومباح کام کے لیے نہیں ہوتا، تو اس کی خرید وفروخت ناجائز ہے اور اس سے حاصل آمدنی بھی حلال نہیں ہے، اس کمائی کا استعمال مسجد ومدرسہ کے لیے درست نہیں ہے اور مسجد ومدرسہ کے لوگوں کا جانتے ہوئے بھی اس رقم کا لینا جائز نہیں ہے، ایسی رقم کو مکمل صدقہ کردینا چاہیے، اس رقم سے حج وقربانی نہ کرنی چاہیے۔ لأن اللہ تعالی: لا یقبل إلا الطیب․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند