• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600272

    عنوان:

    کمپنی کا رجسٹریشن فیس اور ڈپازٹ لینا؟

    سوال:

    میں آن لائن ڈیٹا انٹری کا کام کرنا چاہتا ہوں، لیکن کمپنیاں کام دینے سے پہلے رجسٹریشن فیس کا مطالبہ کرتی ہیں، بعض ڈپازٹ کے نام پر فیس طلب کرنا چاہتی ہیں، یہ اگریمینٹ کے لئے ہوتا ہے ، جس کی متعین مدت ہو تی ہے ، بعض کا رجسٹریشن فیس لینے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ، پہلے کام کروا تے ہیں بعد میں تنخواہ سے رجسٹریشن فیس یا ڈپازٹ فیس لے لی جاتی ہے ، کیا ازروے شریعت، کمپنی کی شرائط یا ایسی شرائط پر میرا کام کرنا درست ہوگا، یہ بیع کی کون سی قسم ہے ؟

    جواب نمبر: 600272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:133-155/L=3/1442

     صورتِ مسؤولہ میں آن لائن ڈیٹا انٹری کا کام کرنا جائز ہوگا، بشرطیکہ کسی ناجائز وغیرہ کام کے ڈیٹا کی انٹری نہ ہو، نیز اس میں رجسٹریشن کرانے کی فیس ادا کرنا یا ڈپازٹ دینا بھی ضرورتا ً جائز ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند