• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154878

    عنوان: عصر اور مغرب کے درمیان کوئی کام کرنا

    سوال: کیا یہ عقید ہ رکھنا کہ عصر اور مغرب کے درمیان کوئی دنیاوی کام جیسے خرید و فروخت کرنا یا کوئی چیز بنانا، دنیاوی پڑھائی وغیرہ، جو بھی کام کیا جائے وہ خراب ہو جاتا ہے یا اس میں نقصان ہو جاتا ہے ، کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 154878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:11-16/H=2/1439

    شرعاً یہ عقیدہ درست نہیں، قرآن کریم حدیث شریف سے دور دور تک کہیں اس عقیدہ کی تائید بھی نہیں ملتی اللہ پاک اس قسم کے عقائد فاسدہ ونظریاتِ باطلہ سے مسلمانوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند