• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 159625

    عنوان: حلال کھانا، لوگوں کے گھر پہنچانے پر اجرت لینا كیسا ہے؟

    سوال: کیا کھانا لوگوں کے گھر پہنچانے کی کمائی یا تجربہ حاصل کرنے کے لئے کرنا کیسا ہے ؟ جبکہ پکانا اور کھانا غیرمسلم کررہے ہیں کھانہ حلال اور حرام دونوں ہیں؟

    جواب نمبر: 159625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:709-640/M=6/1439

    حلال کھانا، لوگوں کے گھر پہنچانے کا کام اور اس کی اجرت حلال ہے چاہے پکانے والا غیر مسلم ہو، اور حرام کھانا پہنچانے کا فعل اور اس کی کمائی، ناجائز ہے۔ اگر منشأ سوال کچھ اور ہو تو واضح فرماکر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند