• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154717

    عنوان: بال گھنے كرنے كے لیے تین چار انچ بال كٹوانا ؟

    سوال: میرے بال خورہ ہو رہے ہیں ہر طرف گنج پن ہو رہا ہے ۔ میں تین چار انچ بال کٹ والوں تاکہ بال کچھ گھنے ہو جائیں؟

    جواب نمبر: 154717

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1393-1339/sd=1/1439

    اگر آپ کو خورہ مرض ( بال جھڑنے کی بیماری ) لا حق ہے اور ماہر ڈاکٹر کی تشخیص کے مطابق کچھ بال کاٹنے سے بال گھنے ہوجائیں گے اور گنجا پن ختم ہوجائے گا، تو زینت کے لیے بقدر ضرورت بال کاٹنے کی گنجائش ہے ۔(امداد الفتای : ۲۲۷/۴، ۲۲۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند