متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 58717
جواب نمبر: 58717
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 815-845/L=7/1436-U مخنثین کی بالعموم آدمی کا ذریعہ گانا بجانا اور مانگنا ہوتا ہے اگر وہ ایسی ہی رقم سے چندہ کرکے دعوت کرتے ہیں تو ان کی دعوت قبول کرنے سے احتراز کرنا چاہیے؛ کیونکہ گانے بجانے سے جو رقم حاصل ہو وہ ناجائز ہے۔ اسی طرح جو رقم جبریہ مانگ کر وصول کرتے ہیں وہ حرام ہے اور جو رقم جبر کے بغیر حاجت کے سوال کرتے ہیں وہ بھی پاکیزہ نہیں ہے، وما جمع السائل من المال فہو خبیث کذا في الینابیع (الہندیة: ۵/۳۴۹)؛ البتہ اگر یہ معلوم ہوجائے کہ وہ حلال آمدنی سے دعوت کررہے ہیں تو کھانے میں مضائقہ نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند