عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 4004
آب زمزم پینے سے پہلے دعا کیا طریقہ ہے؟
آب زمزم پینے سے پہلے دعا کیا طریقہ ہے؟
جواب نمبر: 400401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 131/ م= 131/ م
آپ زمزم کھڑے ہوکر اور قبلہ رخ ہوکر پینا مستحب ہے، زمزم پیتے وقت یہ دعا پڑھنی چاہیے: اللھُمَّ إِنِّيْ أسْألُکَ رزقًا وَّاسِعًا وعلمًا نَافِعًا وَشِفَاءً مِنْ کُلِّ دَاءٍ (ترجمہ: اے اللہ! میں آپ سے وسعت رزق، علم نافع اور ہربیماری سے شفایابی مانگتا ہوں)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
گھر میں بڑے ہیں جیسے کہ والد ، ولدہ، بڑے بھائی جنہوں حج نہیں کیا ہے تو کیا چھوٹا بیٹا یا بھائی حج کرسکتاہے؟ اور جیسے کہ کسیپڑوسی یا رشتہ داروں سے ان بن ہے تو حج کرسکتاہے، کہاں تک گنجائش ہے؟
185 مناظرمیں
ریاض، سعودی عربیہ میں رہتاہوں۔ مجھ کو مکہ کام کرنے کے لیے دس دن کے لیے جانا
ہے۔میری نیت یہ ہے کہ میں مکہ جاؤں گا اور وہاں دس دن کام کروں گا اس کے بعد دس دن
کے لیے بعد میں عمرہ کروں گا۔ برائے کرم نوٹ کریں کہ چوں کہ میں ہر دن تقریباً
سولہ گھنٹہ کام کروں گا ان دونوں میں اس لیے مجھ کو شروع میں عمرہ کرنے کا وقت نہیں
ملے گا اور اس وجہ سے اس کو صرف دس دن کے بعد ہی کرسکتاہوں۔کیا مجھ کو ریاض سے
احرام باندھنا ہوگا؟ (۲)کیا
میں اپنا کام مکمل کرنے کے بعد طائف میں میقات جاکر کے دس دن کے بعد احرام باندھ
سکتاہوں؟ کیا اس صورت میں کوئی دم ہے؟ (۳)کیا میں مکہ میں مسجد عائشہ سے
احرام باندھ سکتاہوں؟ کیا ان صورتوں میں کوئی دم ہے؟ ...
حج کے دوران اگر کسی عورت کو حیض شروع ہوجائے تو وہ اپنے فرائض کو کس طرح سے ادا کرے گی؟ از راہ کرم تفصیل سے جواب دیجئے تاکہ حج کے کسی بھی رکن کی ادائیگی میں کوئی کمی نہ رہ جائے او راس کا حج ادا ہوجائے؟
306 مناظرایک
مسلم عورت ایک ہندو مرد کے عشق میں گرفتار ہوگئی، اس نے اس مرد کے ساتھ ناجائز
تعلق قائم کئے۔ وہ دونوں شادی شدہ جوڑے کی طرح رہتے تھے اور ان کے یہاں ایک لڑکے
کی پیدائش ہوئی، جو کہ اب جوان ہوچکا ہے اور ایک ہندو کی طرح رہتا ہے اور ایک غیر
مسلم کی طرح زندگی بسر کررہا ہے۔ وہ عورت کبھی کبھی نماز پڑھا کرتی تھی اور اس کی
خواہش حج ادا کرنے کی تھی لیکن وہ حج نہیں ادا کرسکی اور اس کا انتقال ہوگیا۔اس نے
اپنے بھائی کے پاس کچھ رقم جمع کررکھی تھی۔ اب اس کا بھائی جمع شدہ رقم استعمال
کرنا چاہتا ہے اور کسی کو اپنی بہن کے نام سے حج بدل کرنے کے لیے بھیجنا چاہتا ہے۔
کیا کوئی شخص اس عورت کی طرف سے حج بدل کرسکتا ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
میں ایک جوان ہوں اور پچھلے سال حج کرکے آیا ہوں ۔میرے ساتھ میرے والد، والدہ اوردیگر گھر والے تھے۔ ہمارے ساتھ مجھ سمیت تین جوان تھے۔میرے والد کی طبیعت پاکستان میں ٹھیک تھی لیکن وہاں حج کے دوران ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ان کا ذہن صحیح کام نہیں کررہا تھا اوران کی آواز یں آنے لگیں جس کی وجہ سے وہ کچھ بہکی بہکی باتیں کرنے لگے۔ میں نے اپنی طرف سے سنبھالنے کی پوری کوشش کری۔ اس دوران حج کے ایام میں عرفات سے مزدلفہ آئے اوروہاں نماز ادا کرکے کچھ کنکریاں جمع کی اور باقی ذمہ داری بھائی کی لگا دی۔ میں، والد، والدہ، بھابھی، ماموں، او رممانی منی آگئے اور بھائی اور کزن مزدلفہ میں رک گئے۔ اب یہ بتائیں کہ ہمارے اوپر کچھ گناہ تو نہیں ہوا؟ اگر حج میں کچھ فرق پڑا ہے تو اس کا کفارہ ادا کرنے کا طریقہ بتادیں؟ (۲) طواف زیارت کے لیے ہم حرم آئے تو وہاں ہم نے پہلے خود طواف کیا اور بعد میں والد صاحب کو کروایا ۔اس دوران ہمیں دیر ہوگئی اور رات کو لوٹے تودیر ہوگئی تھی باقی لوگوں کو جمرہ پر ٹھہراکر میں اپنے خیمہ پر گیا اس دوران کزن نے تو اپنی کنکریاں کسی سے لے کر مار لی کیوں کہ وقت صبح کا ہونے والا تھا۔ لیکن میں اپنی، والد اور والدہ کی کنکریاں لے کر اور مار کر ان کو ڈھونڈھنے لگا لیکن وہ نہیں ملے۔ اب شک ہے کہ وہ کون سا وقت تھاکیوں کہ اذان بھی سنائی دی لیکن وہاں تہجد کی بھی اذان ہوتی ہے۔ آپ ہمارے لیے دعا کریں او راگر اس میں کوئی کمی ہے تواس کو دور کرنے کا حل بتادیں ،بڑی نوازش ہوگی۔
180 مناظراس
کی کیا وجہ ہے کہ مسجد نمرہ کا آدھا حصہ میدان عرفات سے باہر ہے اور آدھا حصہ
میدان عرفات میں شامل ہے؟
اگر
کوئی شخص عمرہ کرے تو اس پر حج فرض ہے کیا؟