• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 38820

    عنوان: دوران حج کسی کا ناخن ٹوٹ جائے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر دوران حج کسی کا ناخن ٹوٹ جائے لیکن علیحدہ نہ ہوا ور خون بہنے لگے تو کیا اس شخص پر دم واجب ہوگا؟براہ کرم، جواب تفصیل سے عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 38820

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1046-870/B=6/1433 اگر خود بخود ٹوٹ جائے اور خون بہنے لگے تو اس پر کوئی دم نہیں ہے، ہاں اگر حاجی نے حالت احرام میں کسی انگلی کا ناخن کاٹا ہے تو اس کے عوض ایک صدقہ فطر کے برابر صدقہ کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند