• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 13500

    عنوان:

    بس سے عمرہ کرنے کے لیے جاتے وقت اکثر ڈرائیور عرب ہوتے ہیں جو کہ شافعی مسلک پر عمل کرتے ہیں جو کہ جمع بین الصلاتین کرتے ہیں اور اسی کے مطابق نماز ادا کرنے کے لیے بس روکتے ہیں۔ اور ان کو پانچوں وقت کی نماز کو وقت پر ادا کرنے کے لیے بس رکوانے کے لیے وضاحت کرنا اور ان کو باور کرانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ وہ لوگ بہت زیادہ سخت طبیعت کے ہوتے ہیں۔ اس صورت حال میں ہم احناف کو خاص وقت پر نما زادا کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ کیا اس طویل سفر میں ان کی اتباع کرنے کے علاوہ کوئی او رراستہ نہیں ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 938=744/ل

    احناف کے نزدیک دو وقت کی نماز کو ایک ہی وقت میں پڑھنا ناجائز ہے، اس لیے اولاً آپ حضرات یہ کوشش کریں کہ وہ ہرنماز کے وقت بس روک دے،اگر یہ نہ ہوسکے تو آپ لوگ باوضو رہنے کی کوشش کریں اور دوسری نماز کا وقت شروع ہوتے ہیں بس میں کھڑے ہوکر رکوع سجدہ سے نماز ادا کرلیں اوراگر کھڑے ہوکر نماز پڑھنا ممکن نہ ہو تو بیٹھ کر پڑھ لیں اور بعد میں قضا کرلیں۔ اور اگر کسی طرح بس میں نماز پڑھنا ممکن نہ ہو تو نماز نہ پڑھیں اور منزل پر جاکر قضا کرلیں، اور اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند