• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 47966

    عنوان: طواف کے دوران وضو ٹوٹنے پر کہاں سے شروع کریں گے ؟

    سوال: طواف کے دوران وضو ٹوٹنے پر کہاں سے شروع کریں گے ؟

    جواب نمبر: 47966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1286-1286/M=11/1434-U طواف کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو طواف کا سلسلہ وہیں روک دیں، اور وضو کرکے جس جگہ سے چھوڑا ہے وہیں سے طواف کی تکمیل کریں اور احتیاط یہ ہے کہ حجر اسود سے شروع کریں، یہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند