• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 46332

    عنوان: حج کے دوران پیش آنے والے مسئلہ کے بارے میں فتوی آئی ڈی43100 کا جواب پڑھ چکا ہوں، جزاک اللہ ۔ اب ایک سوال یہ ہے کہ آپ نے کہا ہے کہ” اگر محرم کے وضو یا غسل کے دوران کچھ بال خود بخود ٹوٹ جائے تو ہر تین بال کے بدلے میں ایک مٹھی غلہ صدقہ کرنا ہوگا“۔ اب سوال یہ ہے کہ ایک غلہ مطلب گیہوں ہے؟یا چاول ؟کیا یہ غلہ حدود حرم ہی میں دینا ہوگا یا کہیں اور بھی دیا جاسکتاہے؟

    سوال: حج کے دوران پیش آنے والے مسئلہ کے بارے میں فتوی آئی ڈی43100 کا جواب پڑھ چکا ہوں، جزاک اللہ ۔ اب ایک سوال یہ ہے کہ آپ نے کہا ہے کہ” اگر محرم کے وضو یا غسل کے دوران کچھ بال خود بخود ٹوٹ جائے تو ہر تین بال کے بدلے میں ایک مٹھی غلہ صدقہ کرنا ہوگا“۔ اب سوال یہ ہے کہ ایک غلہ مطلب گیہوں ہے؟یا چاول ؟کیا یہ غلہ حدود حرم ہی میں دینا ہوگا یا کہیں اور بھی دیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 46332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1123-869/H=10/1434 گیہوں یا چاول دونوں سے جو بھی دیدے درست ہے، چاول دینا افضل ہے، اور غلہ دینا حدود حرم میں واجب نہیں، البتہ فقراء کو دینا اعلیٰ وبہترہے، کسی اور جگہ میں بھی فقراء کو دیدینے سے بلا کراہت دائیگی ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند