• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 42218

    عنوان: اگر پہلے سے ان پر حج فرض تھا اور اب تک نہیں کیا تھا تو اس طرح ادا کرنے سے حج فرض بھی ادا ہوجائے گا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مسئلہ ذیل کے سلسلہ میں کہ جھارکھنڈ حج کمیٹی کے جانب سے سرکاری ملازمین کو سرکاری خرچ پر حجاج کرام کی خدمت کے لئے حاجیوں کے ساتھ سعودی عرب بھیجا جاتا ہے، معلوم یہ کرنا ھیکہ (۱) اگر یہ حضرات(سرکاری ملازمین)اس درمیان وقت نکال کراپنا حج کرلیں تو انکا حج ادا ہوگا یا نہیں؟(۲) نیز اگر ان پر پہلے ہی سے حج فرض ہے تو اس حج سے فرضیت ساقط ہوگی یا نہیں؟کتاب و سنت کی روشنی میں جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 42218

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1975-1526/B=12/21433 (۱) جی ہاں اگر یہ سرکاری ملازمین وقت نکال کر اپنا حج کرلیں تو ان کا حج ادا ہوجائے گا۔ (۲) اگر پہلے سے ان پر حج فرض تھا اور اب تک نہیں کیا تھا تو اس طرح ادا کرنے سے حج فرض بھی ادا ہوجائے گا۔اور ان کے سر سے فرضیت ساقط ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند