• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 11983

    عنوان:

    حج کا جو چالیس دن کا سفر ہے ان دنوں میں بیوی کے ساتھ مباشرت جائز ہے یا نہیں ؟او راگر جائز ہے تو حمل نہ ٹھہرنے کے لیے ان دنوں میں کسی قسم کا طریقہ استعمال کرنا جیسے دوائی، گولی، کنڈوم، کاپر ٹی وغیرہ جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 481=440/ب

    جبکہ حالت احرام میں نہ ہو، اور ایام حج کے بعد جب کہ طواف زیارت کرچکا ہو، اپنی بیوی سے مباشرت کرسکتا ہے، اور حمل کے استقرار نہ ہونے کے لیے کوئی دوا یا گولی یا کوئی تدبیر کنڈوم اور کاپرٹی استعمال کرنے کی بھی اجازت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند