• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 601094

    عنوان: احرام کھولنے کیلئے قصر کی مقدار کیا ہے ؟

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ احرام کھولنے کیلئے قصر کی مقدار کیا ہے کیسے پتا چلے کہ قصر کی مقدار پورا ہوا پہلے عمرے کیلئے بھی قصر کر سکتا ہے کہ نہیں ؟قصر ادا ہونے کیلئے کتنے لمبے بال ہونے چاہیے کہ ان بالوں سے قصر کر سکے ؟ جزاک اللہ خیرا کثیرا ۔خاک پائے علماء دیوبند ۔

    جواب نمبر: 601094

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:236-195/sd=4/1442

     (۱) قصر کے لیے سر پرکم از کم اتنے لمبے بال ہونے ضروری ہیں کہ انگلی کے ایک پوروے کے برابر یا اس سے زائد بال کٹ جائیں ، اگر بال اس سے کم ہیں ، تو قصر درست نہیں ہوگا ؛ بلکہ حلق واجب ہوگا۔ ( انوار مناسک، ص: ۵۲۴)(۲) قصر پہلے عمرہ میں بھی کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند