عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 169813
جواب نمبر: 16981301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 778-694/M=07/1440
سالی نامحرم ہے اور آپ دونوں (بہنوئی ، سالی) کا ایک دوسرے سے پردہ ہے، عورت کو شوہر یا محرم کے بغیر سفر شرعی طے کرکے عمرہ یا حج کے لئے جانا جائز نہیں، پس آپ کی سالی کا آپ کے ساتھ شرعی مسافت طے کرکے عمرہ کے لئے جانا درست نہیں، بیوی کا ساتھ ہونا کافی نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
سعودی میں رہتاہوں۔ میں نے گزشتہ سال حج کیا الحمد للہ، اب میری بیوی بھی آگئی ہے
مجھ کو ان کو حج کروانے کی خواہش ہے۔ (۱)اگر میں اور میری بیوی حج کرتے ہیں
تو میرے پاس تمام پیسہ ختم ہوجائے گا، یعنی میرا بینک بیلنس خالی ہوجائے گا۔ اس
حال میں مجھ کو حج اپنی بیوی کے ساتھ کرنا چاہیے یا اگلے سال تک موٴخر کردوں تاکہ
مالی حالت صحیح ہوجائے؟
حضرت ان شاء اللہ اس سال میں حج کرنے کا
ارادہ کررہا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں نے نوسال پہلے رمضان کے مہینہ میں عمرہ کیا
تھا ، کیا میں اس سال حج افراد کرسکتا ہوں بغیر عمرہ کئے ہوئے یا مجھ کو ایک نیا
عمرہ اس سال حج کے ساتھ کرنا ہوگا؟اس صورت میں کیا حکم ہے اگر میں نے نو سال پہلے
حج کے ماہ میں عمرہ کیا ہو تو کیا اس کا اب بھی اعتبار ہوگا یا مجھ کو اس سال کے
حج کے ساتھ ایک نیا عمرہ کرنا ہوگا؟(۲)حج
کے دوران کیا میں دسویں ذی الحجہ کو طواف زیارت کرنے سے پہلے رمی اور قربانی کے
بعد بال کاٹ سکتا ہوں؟ اگر ہاں، تو کیا مجھ کو طواف زیارت کرنے کے وقت تک احرام کی
حالت میں رہنا ہوگا یا میں بال کاٹنے کے بعد احرام کھول سکتا ہوں جیسا کہ میں نے
اوپر لکھاہے؟ (۳)کیا میں
او رمیری ماں اس پیسہ سے حج کرسکتے ہیں جس کو میری بہن نے دیا ہے جو کہ ایک بینک میں
کام کرتی ہے؟یہ پیسہ اس کے بینک میں کام کرنے کی ماہانہ تنخواہ سے ہے ۔(۴)حنفی مسلک کے مطابق ...
کیا
اگر کسی کے پاس اتنے پیسے آجائیں کہ وہ حج کرسکے لیکن اس کے اوپر بہت سارا قرض ہو
او راس کے بڑے بھائی کے خاندان کا خرچ بھی اس کے ذمہ ہوتو کیا ایسی حالت میں اس کے
لیے حج کرنا جائز ہوگا؟
میں حج کے بارے میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ان دنوں حج پر جانا بہت مشکل اور مہنگا ہے۔ میں دبئی میں رہتا ہوں۔ سعودی میں میرے دوست ہیں اوروہ مجھے سعودی کا وزٹ ویزا بھیج سکتے ہیں، لیکن وہ ویزا مکہ کے علاوہ پورے سعودی عرب کے لیے منظور ہوتا ہے، اور یہ ویزا حج کے لیے نہیں ہوتا ہے۔ لیکن میں غیر قانونی طریقہ سے روڈ کے ذریعہ سے حج کو جاسکتا ہوں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں وزٹ ویزا پر جاؤں اوراس کے بعد حج کرلوں تو کیا یہ جائز ہوگا اور اللہ کے یہاں قابل قبول ہوگا؟
2794 مناظراگر کوئی شخص عمرہ کرے اوراس پر زکوة واجب نہ ہو اورنہ وہ اس بات کی طاقت رکھتا ہو کہ وہ حج کرسکے تو کیا اس عمرہ کرنے کی وجہ سے اس پر حج واجب ہوگا؟
1182 مناظرلوگ کہتے ہیں کہ آبِ زمزم کھڑے ہوکر پینا زیادہ بہتر ہے، اس سلسلے میں علماء کی کیا رائے ہے؟
1648 مناظر