• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 42973

    عنوان: خوشبودار چیز استعمال كرنا

    سوال: کیا احرام کی حالت میں پان - بیڑی -چیونگم -مختلف خوشبوؤں کی آئس کریم وغیرہ استعمال کر سکتے ہیں -(۲ - ایک شخص نے طواف کے تیسرے چکّر میں رک کر پانی پیا اور پھر اسی جگہ سے طواف شروع کر دیا جہاں سے چھوڑا تھا تو کیا اسکو دم وغیرہ دینا ہوگا یا اسکا طواف ہوگیا؟

    جواب نمبر: 42973

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 106-102/B=2/1434 خوشبو والا پان، خوشبودار آئس کریم وغیرہ کا کھانا ممنوع ہے، بیڑی سگریٹ کا پینا بہرحال مکروہ ہے۔ (۲) جی نہیں، اس پر دم واجب نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند