عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 26815
جواب نمبر: 26815
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 1884=1505-11/1431
عزیزیہ، مکہ مکرمہ کا ہی ایک محلہ ہے یہ دونوں دو مقام علاحد ہ علاحدہ نہیں ہیں۔ جب آپ کا قیام عزیزیہ میں پندرہ دن کے لیے ہوگا تو آپ مقیم ہوجائیں گے، اور آپ پوری نماز پڑھیں گے، حج کے پانچ ایام میں جو آپ منی، عرفات اور مزدلفہ جائیں گے تو اس کی وجہ سے آپ مسافر نہ ہوں گے، کیونکہ منی عزیزیہ سے بالکل قریب ہے اور عرفات تقریباً ۶ میل ہے۔ اتنی دور جانے سے آدمی مسافر نہ ہوگا۔ وطن اقامت سے جب آدمی 77.25کلومٹیر دور کا سفر کرے کا جب وطن اقامت باطل ہوگا، اس سے کم سفر کرنے سے وطن اقامت باطل نہ ہوگا، حرم کی نماز تو آپ امام کے تابع ہوکر ہمیشہ چار ہی پڑھیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند