• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 56007

    عنوان: حج اكبر كی كیا حیثیت ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ حج اکبر کی کیا حیثیت ہے ؟ بہت سارے لوگ جمعہ کے دن جو عرفات ہوتاہے اس کو حج اکبر سے تعبیر کرتے ہیں، مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 56007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1591-524/L=12/1435-U جمعہ کے دن کے حج کو حج اکبر کہنا عوام کی اصطلاح ہے، قرآن مجید میں حج اکبر کا لفظ عمرہ کے مقابلے میں استعمال ہوا ہے، جمعہ کے دن کے حج کی بڑی فضیلت وارد ہے معتبر کتابوں میں ہے کہ جمعہ کا حج ستر درجہ افضل ہے، درمختار میں ہے لوقفة الجمعة مزیة سبعین حجة ویغفر فیہا لکل فرد کتاب إسرار الحج، وقال بعض السلف إذا وافق یوم عرفة یوم جمعة غفر لکل عرفة وہو أفضل یوم في الدنیا، لیکن جمعہ کے حج کو حج اکبر کہنا معتبر وصحیح نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند