عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 3885
احرام پہننے کے بعد کیا احکامات جاری ہوں گے؟
احرام پہننے کے بعد کیا احکامات جاری ہوں گے؟
جواب نمبر: 3885
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 788/ ھ= 600/ ھ
سلے ہوئے کپڑے نہ پہنے، اٹھتے بیٹھتے اور ملاقات کرتے وقت کثرت سے تلبیہ پڑھتا رہے موزہ نہ پہنے، ایسا جوتا بھی نہ پہنے کہ جس سے بیرون کی انگلیوں اور ٹخنوں کے درمیان ابھری ہوئی ہڈی چھپ جائے (بجائے جوتے کے ہوائی چپل بہتر ہے) جسم کے بال ناخون نہ کاٹے خشکی کے جانوروں میں سے کسی جانور کا شکار نہ کرے عورت سلے ہوئے کپڑے اور مزے نیز جوتے پہن سکتی ہے، البتہ چہرہ کو کپڑا نہ لگے اس کا خاص اہتمام رکھے اور پنکھا یا کسی اور چیز سے پردہ کا بہت لحاظ رکھے، باقی تفصیلات کتب مناسک مثل زبدة المناسک، معلم الحجاج، مسائل حج و عمرہ میں دیکھ لیے جائیں، کسی خاص مسئلہ میں ضرورت ہو تو دارالافتاء سے رجوع کرلینے میں بھی حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند