• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 21998

    عنوان:

    حج کے دوران اگر کسی عورت کو حیض شروع ہوجائے تو وہ اپنے فرائض کو کس طرح سے ادا کرے گی؟ از راہ کرم تفصیل سے جواب دیجئے تاکہ حج کے کسی بھی رکن کی ادائیگی میں کوئی کمی نہ رہ جائے او راس کا حج ادا ہوجائے؟

    سوال:

    حج کے دوران اگر کسی عورت کو حیض شروع ہوجائے تو وہ اپنے فرائض کو کس طرح سے ادا کرے گی؟ از راہ کرم تفصیل سے جواب دیجئے تاکہ حج کے کسی بھی رکن کی ادائیگی میں کوئی کمی نہ رہ جائے او راس کا حج ادا ہوجائے؟

    جواب نمبر: 21998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 676=516-5/1431

    حیض کی حالت میں مسجد میں داخلہ منع ہے لہٰذا طواف نہ کرے اس کے علاوہ منیٰ، مزدلفہ، عرفات وغیرہ جاکر ذکر وتسبیح پڑھتے ہوئے سارے ارکان ادا کرے، سعی بھی کرے۔ اور اگر اس حالت میں طوافِ زیارت کا وقت آجائے تو اسے موٴخر کردے، پاک ہونے کے بعد طواف کرلے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند