• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 24997

    عنوان: اگر کسی شخص کی آمدنی بالکل حرام پر ہو تو کیا وہ ایسے شخص سے قرض لے کر جس کی آمدنی حلال ہو ، حج کے لیے جاسکتاہے؟اگر ہاں! تو کیا وہ حج سے واپسی کے بعد اپنی حرام آمدنی سے قرض واپس کرسکتاہے؟

    سوال: اگر کسی شخص کی آمدنی بالکل حرام پر ہو تو کیا وہ ایسے شخص سے قرض لے کر جس کی آمدنی حلال ہو ، حج کے لیے جاسکتاہے؟اگر ہاں! تو کیا وہ حج سے واپسی کے بعد اپنی حرام آمدنی سے قرض واپس کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 24997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1345=1068-9/1431

    حلال آمدنی والے شخص سے قرض لے کر حج کو جاسکتا ہے، مشتبہ آمدنی ہو تو اس سے قرض کی ادائیگی بھی کرسکتا ہے۔ خالص حرام آمدنی ہونے کی صورت میں تومال حرام کا صدقہ کرنا واجب ہوتا ہے، لہٰذا کس طرح سے حرام آمدنی حاصل ہوئی اس کی تفصیل لکھ کر اس کا حکم معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند