• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 177511

    عنوان:

    اگر ہم حج تمتع آپ ﷺ کی طرف سے کر رہے ہیں تو کیا ہمیں عمرہ بھی كرنا ہوگا؟

    سوال:

    اگر ہم حج تمتع آپ ﷺ کی طرف سے کر رہے ہیں تو کیا ہمیں عمرہ بھی آپﷺ کی طرف سے کرنا ہوگا یا خود کی طرف سے کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 177511

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:662-627/SD=12/1441

     یہ حج نفلی ہوگا، جس میں تمتع کرنے والا حج وعمرہ اپنی طرف سے کرے گا، البتہ ثواب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچائے گا۔ (مستفاد از: جواہر الفقہ: ۴/۲۱۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند