• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 37816

    عنوان: حج ٢٠١٢ کے درخواست کے سلسلے میں

    سوال: سلام اور رحمت ، میرے والدین نے 2008میں اور ہم نے 2010 میں حج کی سعادت حاصل کی۔میرے والدین اپنے والدین یعنی میرے دادا اور دادی کی جانب سے حج بدل کرنا چاہتے ہیں لیکن حج کوٹھ کے اشتہار میں2007 سے2011تک حج ادا کرنے والوں کو درخواست کرنے سے منع کیا گیا ہے لیکن بہار کا کوٹا خالی رہ جاتا ہے اشتہار دے دینے سے ممکن ہیمنظور بھی ہو جائے، مگر تقویٰ کا تقاضا یہ ہے کہ اشتہار کے خلاف نہ جایا جائے۔ ایسے میں کیا درخواست دینا صحیح ہوگا؟

    جواب نمبر: 37816

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 630-318/L=4/1433 درخواست دینے میں مضائقہ نہیں ہے، البتہ درخواست میں سابق حج کے سن کی صراحت کردیں اگر اس کے بعد منظوری ہوجائے تو حج کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند