• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 611696

    عنوان:

    كیا مسافر عمرہ كرسكتا ہے؟

    سوال:

    سوال : کیا مسافر کی حالات میں عمر ہو جا ئے گا ؟ مثلا میں ہندوستان سے ایک ہفتہ کے لئے سعودی عرب گیا اب وہاں جاکر عمرہ کر لیا مسافر ہی کی حالت میں تو کیا عمرہ ہوجائے گا ؟

    جواب نمبر: 611696

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1061-903/B=09/1443

     مسافر ہونے كی حالت میں عمرہ كیا جاسكتا ہے۔ اگر آپ ہندوستان سے عمرہ كا احرام باندھ كر سعودیہ گئے اور وہاں جاكر عمرہ بھی كرلیا اور اپنے دوسرے كام بھی كرلیے تو آپ كا یہ عمرہ صحیح ہوجائے گا۔ اور عمرہ كا پورا ثواب بھی ملے گا۔

    ---------------------------------

    اگر كسی دوسرے كام سے گئے اور وہاں عمرہ بھی كرلیا تو بھی عمرہ صحیح ہوجائے گا۔ (م)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند