عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 10323
میرا سوال یہ ہے کہ میں اس رمضان میں عمرہ کے لیے گیا تھا میرے ساتھ میرے ایک چچا ان کی بیوی بھی تھی اوروہ لوگ جلدی میں تھے واپس گھر جانے کے لیے کیوں کہ ان کے بچے گھر پر اکیلے تھے۔ چھ چکر کے بعد فجر کا وقت ہوا تو ہم لوگ رک گئے اور نماز ادا کی۔ اسی دوران مجھے خدشہ ہے کہ میری ہوا خارج ہو گئی تھی کافی بھیڑ ہونے کی وجہ سے اور میرے چچا کی گڑبڑ کی وجہ سے میں واپس جاکر وضو نہیں کرسکا۔ پھر میں نے فجر کی نماز کے بعد ساتواں چکر پورا کر کے واجب طواف ادا کیا۔ مجھے معلوم کرنا ہے کہ کیا مجھ پر دم واجب ہوگا یا پھرسے عمرہ ادا کرنا ہوگا؟ برائے کرم جلد سے جلدبتادیں۔

جواب نمبر: 10323
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 99=93/ ل
آپ نے چونکہ طواف کا اکثر حصہ وضو کی حالت میں کیا تھا اس لیے آپ کا طواف ادا ہوگیا، دم دینے یا دوبارہ عمرہ کرنے کی ضرورت نہیں، البتہ ایک چکر بغیر وضو کے کرنے کی وجہ سے آدھا صاع گیہوں آپ صدقہ کردیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند