• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 28641

    عنوان: (۱) یوم عرفہ کسے کہتے ہیں؟ (۲) کیا جس دن سعودی عرب میں حجاج کرام میدان سے عرفات میں سکوت کرتے ہیں اسی دن سے ساری دنیا کا یوم عرفہ ہوگا؟(۳) کیا پاکستان کے لوگ عرفہ کا روزہ سعودی عرب کے یوم عرفہ کے مطابق رکھیں یا کسی اور حساب کے مطابق روزہ رکھیں ، اس کے لیے کیا حساب ہوگا؟براہ کرم، تینوں سوالوں کا جواب تفصٰل سے دیں۔ 

    سوال: (۱) یوم عرفہ کسے کہتے ہیں؟ (۲) کیا جس دن سعودی عرب میں حجاج کرام میدان سے عرفات میں سکوت کرتے ہیں اسی دن سے ساری دنیا کا یوم عرفہ ہوگا؟(۳) کیا پاکستان کے لوگ عرفہ کا روزہ سعودی عرب کے یوم عرفہ کے مطابق رکھیں یا کسی اور حساب کے مطابق روزہ رکھیں ، اس کے لیے کیا حساب ہوگا؟براہ کرم، تینوں سوالوں کا جواب تفصٰل سے دیں۔ 

    جواب نمبر: 28641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 91=89-1/1432

    نویں ذی الحجہ کا دن، عرفہ کا دن ہوتا ہے۔
    (۲) ایسا نہیں ہے، ہرشخص اپنے علاقے اور ملک کی روٴیت کا پابند ہوتا ہے، پاکستان والے اپنے یہاں کی روٴیت کے حساب سے عرفہ منائیں گے۔ سعودیہ والے اپنی روٴیت کے اعتبار سے عرفہ منائیں گے اور حج کریں گے۔ پاکستان والوں کے لیے سعودیہ کے حساب سے عرفہ منانا جائز نہیں۔۔ یہاں سے وہاں تک میں ایک دن کا تاریخ میں فرق رہتا ہے۔ اگر سعودیہ کے حساب سے پاکستان والوں نے روزہ رکھا تو ان کا عرفہ کا روزہ صحیح نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند