• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 604528

    عنوان:

    رضاعی بھائی کے ساتھ عمرہ کر نا

    سوال:

    کیا رضاعی بھائی کے ساتھ عورت عمرہ کر سکتی ہے اور وہاں دونوں ہوٹل کے ایک کمرے میں قیام کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 604528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 949-688/D=11/1442

     رضاعی بھائی اپنی رضاعی بہن کے ساتھ عمرہ میں جاسکتا ہے لیکن اس کا اہتمام ضروری ہے کہ کہیں تنہائی میں یکجائی نہ ہو۔ اگر دوران سفر تنہائی میں یکجا ہوجانے کے امکانات ہوں تو پھر سفر نہ کرے۔

    صورت مسئولہ میں جب دونوں کے ایک کمرہ میں ٹھہرنے کا نظم ہے تو پھر سفر کرنا جائز نہیں، کیونکہ رضاعی بہن کے ساتھ خلوت میں رہنے سے اجتناب کرنا واجب ہے۔ قال فی الدر: الخلوة بالمحرمة مباحة إلا الأخت رضاعاً۔ قال الشامی: ینبغي للأخ من الرضاع أن لا یخلو بأختہ من الرضاع، لأن الغالب ہناک الوقوع في الجماع۔ وأفاد العلامة البیري أن ینبغي معناہ الوجوب ہنا۔ الدر مع الرد: 9/530۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند